ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہارا چین اور جنوبی کوریا

ورلڈ کپ کوالیفائر میں ہارا چین اور جنوبی کوریا

Wed, 12 Oct 2016 17:48:02  SO Admin   S.O. News Service

دوحہ،12اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ورلڈ کپ 2018کے لئے کوالیفائی کرنے کے چینی فٹ بال ٹیم کی امیدوں کو زبردست جھٹکا لگا جب ازبکستان نے اسے گروپ اے کے میچ میں ہرا دیا۔چین کو تاشقند میں ہوئے میچ میں 2.0سے شکست جھیلنی پڑی،اب چین صرف ایک پوائنٹس لے کر پوائنٹ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ازبکستان چار میچوں میں نو پوائنٹس لے کر سب سے اوپر تھا لیکن بعد میں ایران نے اسے دوسرے مقام پر دھکیل دیا۔ایران نے جنوبی کوریا کو شکست دی ، اب ان کے 10پوائنٹس ہیں۔کوریا کا سامنا اب ازبکستان سے ہوگا۔وہیں قطر نے شام کو 1.0سے شکست دی۔آسٹریلیا نے گروپ بی میں جاپان سے 1.1سے ڈرا کھیلا۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کو 3.0سے شکست دی۔


Share: